جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

تزلیل انسانیت کا احتجاج،تحریر: محمد یاسر دلدار

نقطہ نظر
yasir dildar

عدالت کا فیصلہ احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے لیے احترام انسانیت کا امتحان بن گیانبی کریم ﷺ کا فرمان کہ رستے سے تکلیف دہ چیزوں کو ہٹانا صدقہ ہے اور یہاں انہیﷺ نے نام پہ رستے بند کر کے مسلمانوں کی جان ومال کا صدقہ دیا جا رہا تھابنی کریم ﷺ کے زمانے میں گستاخ ہوتے تھے صحابہ ان کو سزا بھی دیتے تھے مگر ایک بھی واقعہ آپ ایسا نہیں سن سکتے کہ صحابہ نے گستاخ کی پکڑ میں اہل محلہ یا اہل علاقہ کے مسلمانوں کے لیے دشواریاں پیدا کی ہوں شاید اس لیے کہ ان کو محبت رسول ﷺ کے آداب معلوم تھے وہ جانتے تھے بے قصور لوگوں کو پریشان زحمت نہیں دینی حضور ﷺ اور ان سے جڑا ہر معاملہ مسلمانوں کے لیے حقوق العباد کی اعلیٰ ترجمانی عملی شکل تھی آسیہ اور عدالیہ کے غلط عمل کی سزا مسلمانوں کو کیوں دی گی کیا آسیہ اور عدلیہ سے یہ عمل عام عوام نے کروایا ہے غیرت ایمانی تو یہ تھی کہ عدلیہ کے دروازے پر جاکر پرامن احتجاج کیا جاتااور مطالبات منوائے جاتے کون سا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے کہ دوران احتجاج غریب مسلمانوں کا روزگار حلال سمجھ کر ہڑپ کیا جائے رکشے جلائے جائیں دوکانوں کوآگ لگائی جائے ایمولینس تک کو گزرنے نا دیا جائے سکول کے بچوں کوبھی تکلیف دی جاتی جن کو ابھی شعور کی پختگی نہیں ملی میں آپ کی عدالت میں اس بات کی وضاحت چاہتا ہوں کہ عدالیہ اور آسیہ کے جرم کی سزا بے قصور انسانوں کو دینے کا حق کون سے اسلام نے دیا ہے ہاں ہاں گستاخی رسول ﷺ کا دکھ ہمارا سینہ بھی چیرتا ہے ہمارا وجود بھی تحفظ ناموس رسالت ﷺ پہ قربان ہے مگر اس وجود کو مسلمانوں انسانوں کے لیے زلت بنا کر جہنم کا مہمان بنانا میرے عشق رسول ﷺ کا اصول نہیں حضور ﷺ کے دور حیات میں آپﷺ پر ظلم ہوئے آپ نے اس کی سزا دوسروں کو دینے کی بجائے مجرم کو بددعا تک نا دی ایسا رستہ نکالا کہ وہ خود قدموں میں گر کر ہدایت کا طلبگار بھکاری بن جاتا اور حضور ﷺ رحمت کی چادر میں سمیٹ لیتے اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں وہ دور نبی ﷺ تھا اس لیے صحابہ کی سوچ صرف یہ ہی نہیں تھی کہ گستاخ کی بس ایک ہی سزا سر تن سے جُدا۔ان کی پہلی سوچ یہ تھی کہ گستاخ کی پہلی سزا۔اسلام و ہدایت کی راہ۔ایک آسیہ کو اس انداز سے سزا دی جاتی کہ عیسایت کو اسلام تک آنے کی راہ دی جاتی مگر آسیہ کو قتل کرو یہ ہی عاشق کا تقازہ ہے عاشق کب چاہتا ہے آسیہ توبہ کرے اور عیسایت اسلام کو پسند کر کے مسلمان ہویہ کوشش کیوں حرام سمجھی گی حضور ﷺ نے انسانیت کی فکر کی اسے جہنم سے بچا کر جنت میں لے جانے کی محنت آپ ﷺ کا مقصد حیات تھا اور ہے۔حضرت علیؓنے گستاخ رسول ﷺکی زبان کیسے کاٹی اس کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیے واقعہ حاظر خدمت ہے رسول ﷺ کے مدنی دور میں جب وہ مدینہ ہجرت کر چکے تھے ایک گستاخ شاعر نبی کریم ﷺ کی شان کے خلاف گستاخانہ اشعار لکھے اصحاب نے اس گستاخ کو بوری میں بند کر کے حضور ﷺ کے سامنے پھینک دیاسرکار دو عالم ﷺ نے حکم دیا اس کی زبان کاٹ دوتاریخ لرز گئی مکہ میں جو پتھر مارنے والوں کو معاف کرتے تھے کوڈا کرکٹ پھینکنے والی کی تیمارداری کرتے تھے انہیں مدینے میں آ کر آخر کیا ہو گیا ہے۔بعض صحابہ کرام نے عرض کی یا رسول اللہﷺ میں اس کی زبان کاٹنے کی سعادت حاصل کروں؟ حضور ﷺ نے فرمایا نہیں تم نہیں اور حضرت علیؓ کو حکم دیا اس کی زبان کاٹ دوحضرت علی ؓ بوری اٹھا کر شہر سے باہر نکلے اور حضرت قنبر ؓ کو حکم دیا جاو میرا اونٹ لیکر آو اونٹ لایا گیاحضرت علی ؓ نے شاعر کو بوری سے نکالا دو ہزار درہم اس کے ہاتھ میں دئیے اسے اونٹ پر بٹھایا پھر فرمایا تم بھاگ جاؤ باقی معاملہ میں سنبھال لوں گااب جو لوگ اس گستاخ کا حشر دیکھنے آئے تھے حیران رہ گئے اور گمان کرنے لگے کہ حضرت علیؓ نے حضور ﷺ کی نافرمانی کی حضور ﷺ کے پاس شکایت لے کر پہنچ گئے اور کہنے لگے آپﷺ نے گستاخ کی زبان کاٹنے کا حکم دیا تھا مگر حضرت علیؓ نے اسے دوہزار درہم دئیے اور آزاد کر دیاحضور ﷺ مسکرائے اور فرمایاعلی ؓ میری بات سمجھ گئے۔وہ لوگ پریشان ہوکر یہ کہتے چل دئیے کہ یہی تو کہا تھا کہ زبان کاٹ دو۔علیؓ نے کاٹی ہی نہیں۔اگلے دن صبح فجر کی نماز کو جب گئے تو کیا دیکھتے ہیں وہ شاعر وضو کر رہا ہے پھر وہ مسجد میں جا کر حضور ﷺ کے پاؤں چومنے لگتا ہے جیب سے ایک پرچہ نکال کر کہتا ہے حضور ﷺ آپ نے شان میں نعت لکھ کر لایا ہوں۔اور یوں ہوا کہ حضرت علیؓ نے گستاخ رسول ﷺ کی گستاخ زبان کو کاٹ کر اسے مدحت رسالت ﷺوالی زبان میں تبدیل کر دیا(حوالہ:دعائم الاسلام،جلد 2صفحہ 323)یہ واقعہ بیان کرتا ہے کہ ہر موقعے پر مجرم کو صرف سزا کی حد تک سوچنا بھی اسلام کا مزاج نہیں ہے اور اسلام کی حرمت دفاع وسربلندی کے جتنے بھی جنگی مراحل آئے اس میں بوڈھے بچے خواتین جبکہ درختوں تک کے تحفظ کو ملحوظ خاطر رکھا