پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد، گھریلو ملازمہ تشدد کیس، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

court
مصنف:

اسلام آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی مبینہ ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو دینی تعلیم دینے والے قاری کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


اسلام آباد میں اعلیٰ پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی مبینہ گھریلو تشدد کے نتیجے میں ہلاکت کے کیس میں گرفتار دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔مجسٹریٹ نعیمہ عفت نے پولیس کی استدعا پر پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔


واضح رہے کہ دو روز قبل اعلیٰ پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ فاطمہ مبینہ طور پر گھریلو تشدد کے باعث جاں بحق ہوگئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے کے دوران بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔