کراچی: جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، ایک اہلکار کو سزائے موت، دو کو عمر قید

کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستان جوہر میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے دوران نوجوان عامر کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار شہریار کو سزائے موت سنا دی، جبکہ دو شریک ملزمان ناصر اور فیصل کو عمر قید کی سزا کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تینوں مجرموں کو مقتول کے ورثا کو پانچ، پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔استغاثہ کے مطابق شاہین فورس کے اہلکاروں نے گلشن اقبال میں نوجوان عامر کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم اس کے نہ رکنے پر پولیس اہلکاروں نے تعاقب کیا اور ایک رہائشی فلیٹ میں داخل ہوکر اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس اہلکاروں نے ابتدائی طور پر واقعے کو پولیس مقابلہ قرار دیا تھا، تاہم بعد ازاں تحقیقات کے نتیجے میں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اس سلسلے میں 2022 میں تھانہ شاہراہ فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں




