Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

غزل ،جس شخص کو دیکھو اسے اپنی ہی پڑی ہے ،شاعر :عرفان خانی

irfan awan

جس شخص کو دیکھو اسے اپنی ہی پڑی ہے
دیوار کہاں ورنہ کوئی قد سے بڑی ہے

تیرے ہی لئے سر پہ بٹھایا ہے وگرنہ
دنیا تو کبھی کی مرے قدموں میں پڑی ہے

لگتا ہے کسی روز دھماکے سے گرے گی
دیوار جو تنکے کے سہارے پہ کھڑی ہے

یونہی تو نہیں میرے چراغوں میں اجالا
اک روشنی سی دل کے فواروں سے جھڑی ہے

خانی یہ کہاں دیکھنے دیتی ہے کسی کو
جو گرد کسی آنکھ کے شیشے پہ پڑی ہے