اتوار، 1 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مدرسہ تجاوزات کی کوریج پر صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں


اسلام آباد میں سی ڈی اے کے نوٹس پر باضابطہ موقف لینے کے لیے جانے والے صحافی طیب سرور کو جے یو آئی (ایف) سے منسلک جامعہ معارف الشریعہ کے طلبا نے اسلحہ تان کر ہراساں کیا اور کتے چھوڑ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے ڈالیں۔

مدرسے کے طلباء کی جانب سے دھمکیاں دینے پر صحافی طیب سرور کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے نوٹس پر جے یو آئی (ایف) سے منسلک جامع معارف الشریعہ اسلام آباد کا مؤقف جاننے اور رپورٹنگ کیلئے مدرسے گیا ۔

صحافی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہاں مدرسے میں موجود طلباء کی جانب سے دھمکیاں دے کر مجھ پرکتے چھوڑے گئے اوراسلحہ تان کر ہراساں کیاگیا، صحافی نے جے یو آئی (ایف) مدرسہ کی انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر تھانہ مارگلہ میں درخواست دے دی۔