خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے 40 ارب روپے کا سیکیورٹی پلان وفاق کو ارسال

مصنف:
خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور پولیس کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ماسٹر سیکیورٹی پلان وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے، جس پر 30 سے 40 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ماسٹر سیکیورٹی پلان کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت پولیس کو جدید سازوسامان، بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ اور ڈرونز فراہم کیے جائیں گے۔
منصوبے میں ضم شدہ اضلاع کے پولیس انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے، اہلکاروں کی جدید خطوط پر تربیت اور پولیس فورس میں نفری کی کمی پوری کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔
آئی جی کے مطابق ایک سال کے دوران صوبے کے 12 اضلاع میں سیف سٹی منصوبہ مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس سے نگرانی اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں





