ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور، شہر میں ترقیاتی کام جاری، دیہی علاقوں کی سڑکیں نظرانداز

Road

قصور، شہر میں ترقیاتی کام جاری، دیہی علاقوں کی سڑکیں نظرانداز، عوام مشکلات کا شکار


تفصیلات کے مطابق شہر قصور میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم ضلع کے دیہی علاقوں میں صورتحال اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے جہاں بیشتر دیہات کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے


دیہی علاقوں کے مکینوں کے مطابق ضلع بھر میں دیہات کو ملانے والی سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ جگہ جگہ گڑھے، ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حال راستوں کے باعث روزانہ سفر کرنے والے شہری، طلبہ، مریض اور مزدور شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ بالخصوص بارش کے موسم میں یہ مشکلات مذید بڑھ جاتی ہیں


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں قصور شہر میں ترقیاتی کاموں اور تجاوزات کے خاتمے پر توجہ دی جا رہی ہے، وہیں دیہی علاقوں کی بنیادی ضروریات کو بھی ترجیح دی جانی چاہیے، کیونکہ دیہات کے رہائشی بھی اسی ضلع اور ملک کے شہری ہیں


دیہاتیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سوال کیا ہے کہ **کیا ہم ریاستِ پاکستان کے شہری نہیں؟


علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے دیہی علاقوں کی سڑکوں کا سروے کروا کر ان کی تعمیر و مرمت کے لیے فوری فنڈز جاری کیے جائیں، تاکہ دیہی آبادی کو بھی بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں


عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کاموں کا دائرہ صرف شہر تک محدود رکھنے کے بجائے ضلع کے تمام دیہی علاقوں تک پھیلایا جائے اور دیہات کے لوگوں کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں

رپورٹ غنی محمود قصوری

ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی