پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور، سرکاری اہلکار کے خلاف 15 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کی درخواست

مصنف:

قصور، سرکاری اہلکار کے خلاف 15 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کی درخواست، اینٹی کرپشن نے کارروائی شروع کر دی


قصور میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ قصور میں ایک شہری کی جانب سے سرکاری اہلکار پر 15 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی درخواست دی گئی ہے


درخواست گزار محمد عامر کے مطابق پرائس کنٹرول سے متعلق سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے ایک سرکاری اہلکار نے مبینہ طور پر ان سے 15 ہزار روپے رشوت طلب کی

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب شہری ہے اور رشوت دینے کے بجائے متعلقہ اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی چاہتا ہے


درخواست میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور الزام ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے


دستیاب ابتدائی رپورٹ کے مطابق معاملہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ قصور کے سامنے پیش کیا گیا ہے، جبکہ رپورٹ میں دفعہ 161 تعزیراتِ پاکستان اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں