قصور، واپڈا اور انٹرنیٹ کیبلز چوری ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا

قصور، واپڈا اور انٹرنیٹ کیبلز چوری ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا، رواں ہفتے تیسری واردات
قصور شہر میں واپڈا کی بجلی کی تاروں اور انٹرنیٹ کیبلز کی چوری کا سلسلہ تاحال جاری ہے
کھارا روڈ پر بھٹی سکول کی بیک سائیڈ پر واقع گلی، جو تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں آتی ہے، میں رواں ہفتے کے دوران واپڈا اور انٹرنیٹ کیبل چوری ہونے کا تیسرا واقعہ سامنے آیا ہے
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق ڈی پی او قصور نے کباڑیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ کسی بھی شخص سے بجلی کی کیبلز نہ خریدیں۔ اس اقدام کے بعد کیبل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی
تاہم ایک بار پھر چوری کی وارداتوں میں اضافے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے
شہریوں نے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کیبل چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور کباڑیوں کو بجلی کی تاریں اور کیبلز خریدنے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو اس پریشانی سے نجات مل سکے



