تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت، امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق

مصنف:
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستانی زرعی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
سیکرٹری تجارت جواد پال کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم چند تکنیکی شقوں پر مزید بات چیت درکار ہے۔
ملاقات میں پاکستانی آم اور بلوچستان کی کھجور کی امریکی منڈی تک رسائی، زرعی و صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری، معدنیات اور تکنیکی تعاون کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
دونوں ممالک نے تجارتی مذاکرات آگے بڑھانے، منڈیوں تک رسائی کے مسائل حل کرنے اور ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں





