منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی


پاکستان نے ون ڈے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار اور بااعتماد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بورڈ پر 302 رنز کا مجموعہ سجایا۔ اننگز کی شروعات میں فخر زمان صفر اور صائم ایوب 8 رنز بنا کر جلدی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم نے 34 رنز (52 گیندوں) اور سعد بیگ نے 35 رنز (54 گیندوں) بنا کر ٹیم کے اسکور کو سنبھالا دیا۔

مڈل آرڈر اور بعد میں آنے والے بلے بازوں کے اہم تعاون کے باعث پاکستان 300 سے زائد کا ہدف دینے میں کامیاب رہا۔

انگلینڈ کے بولرز میں ایٹکنسن اور بیکر نے ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

303 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کا بیٹنگ لائن اپ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں پاکستان نے یہ میچ 87 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کر لیا۔