خیبرپختونخوا کے عوام کا صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے صوبائی حکومت کی 13 سالہ کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں بنیادی سہولیات اور ترقیاتی امور کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صوابی، تخت بھائی، رستم سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کے شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو صوبے میں 13 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، تاہم ان کے مطابق عوام کو وہ تبدیلی نظر نہیں آئی جس کی توقع کی گئی تھی۔شہریوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے جبکہ صوبے کا انفراسٹرکچر بھی مسائل کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے مفادات پر توجہ دے رہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔مختلف علاقوں کے شہریوں نے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کی موجودہ کارکردگی سے مطمئن نہیں اور حکومت کو عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر توجہ دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں





