خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کے دورِ حکومت میں اربوں روپے کے ترقیاتی ٹھیکوں میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

یبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کے دورِ حکومت میں اربوں روپے کے ترقیاتی ٹھیکوں میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے
2024 سے 2026 کے دوران پی ٹی آئی حکومت کے دور میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کی جانب سے اربوں روپے کے ترقیاتی ٹھیکوں کی الاٹمنٹ میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ٹینڈرنگ کے عمل میں من پسند افراد کو نوازنے کے لیے ردوبدل، لازمی قانونی و ضابطہ جاتی تقاضوں کی خلاف ورزی اور سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ سہیل آفریدی ستمبر 2024 سے اکتوبر 2025 تک محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے لیے وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی کے فرائض انجام دیتے رہے، جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ دستاویزات کے مطابق 2025 میں ایک مخصوص ٹھیکیدار کو اربوں روپے کے ٹینڈرز میں فائدہ پہنچانے کے لیے مقررہ آخری تاریخ گزرنے کے باوجود درخواست جمع کرانے کی اجازت دی گئی، جبکہ ٹینڈرنگ کے لازمی تقاضوں میں بھی رعایت دی گئی۔
ایک اور معاملے میں نَو گزی بابا سے شیخاں کرکٹ اسٹیڈیم تک سات کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا، جس سے ٹھیکیدار کو مالی فائدہ پہنچا۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2025-26 کے تحت تقریباً 80 سڑکوں کے منصوبے شروع کیے، جن کی مجموعی لاگت 200 ارب روپے سے زائد ہے۔ اسی طرح ضلع خیبر میں 10 سڑکوں کی تعمیر کے لیے تیار کردہ پی سی ون (PC-1) کی مجموعی لاگت تین ارب روپے سے زائد ہے، جن میں بھی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں




