لبیک یاحرمین کی صدا سے پاکستان گونج اٹھا،مرکزی مسلم لیگ کے شہر شہر مظاہرے
حرمین الشریفین کا دفاع فرض،ہر پاکستانی تیار ہے،خالد مسعود سندھو

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کے خلاف جمعہ کو اضلاع و تحصیل کی سطح پر دفاع حرمین الشریفین احتجاجی مظاہرے کئے گئے،خطبات جمعہ میں علماء کرام نے دفاع حرمین الشریفین کو موضوع بنایا،مرکزی مسلم لیگ کے قائدین کا کہنا تھا کہ حرمین الشریفین کا دفاع ہر کلمہ گو کا فرض ہے،سعودی عرب پر حملہ ہو اور پاکستان خاموش ہو یہ ممکن نہیں،ترجمان پاک فوج کا بیان کہ ہر حد تک سعودی عرب کا دفاع کریں گے پاکستانی عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے،امت اتحادویکجہتی سے ہی دشمنوں کا مقابلہ کر سکتی ہے،
ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری،نائب صدور حافظ طلحہ سعید،حافظ عبدالرؤف،جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ،مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،چیئرمین خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم،مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کے صدر عمر عباس،صدر پنجاب چوہدری محمد سرور،صدر سندھ فیصل ندیم، صدر خیبر پختونخوا اشفاق خان و دیگر نے لاہور،اسلام آباد،پشاور،کراچی،ملتان،بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، بھکر، منڈی بہاؤالدین، چیچہ وطنی، حافظ آباد، جہانیاں، مظفرگڑھ، بٹ خیلہ، ساہیوال، قصور، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، جھنگ، پشاور، گوجرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، نارووال، سرگودھا، راولپنڈی،ہری پور ،چارسدہ بازار ، بنوں،ظفروال ، شکر گڑھ ،عارف والا،چیچہ وطنی،سانگلہ ہل،بورے والا،شاہکوٹ،چونیاں،قصور،ننکانہ،وہاڑی، ٹوبہ،مالا کنڈ،بھکر ،ڈسکہ،راجن پور،و دیگر شہروں میں دفاع حرمین الشریفین مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دفاع حرمین الشریفین احتجاجی مظاہروں میں شہریوں میں جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا، شرکا سعودی عرب سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،دفاع حرمین الشریفین کیلئے جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں،و دیگر نعرے لگاتے رہے، پاک لائرز فورم کے زیرِ اہتمام چوبرجی چوک لاہور میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرے سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ممبر بار کونسل طاہر نصراللہ وڑائچ، صدر پاک لائرز فورم رانا عبدالحفیظ، ریٹائرڈ جج عامر حبیب، احسن ورک، چوہدری حمید الحسن گجر و دیگر نے خطاب کیا،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان اپنا واضح اور مؤثر کردار ادا کرے، حرمین شریفین کے تحفظ کے معاملے پر قوم اور وکلاء برادری فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ کھڑی ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پاکستان کے کردار کا وقت آگیا ہے، حافظ طلحہ سعید ،حافظ عبدالرؤف،سیف اللہ قصوری،یعقوب شیخ، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی و دیگر کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کے مقدسات ہیں، ان کی حرمت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، موجودہ حالات میں مسلم ممالک کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر حرمین شریفین کے تحفظ، مسلم ممالک کی خودمختاری اور خطے کے امن کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو سفارتی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے ،





