Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور میں منشیات فروشوں کا منظم نیٹ ورک بے نقاب، 24 کلو ہیروئن، 7 ڈرونز برآمد

pinky2

لاہور میں پولیس نے منشیات فروشوں کے ایک منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے باٹا پور کے گاؤں ڈھیال میں چھاپہ مار کر 24 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً 3 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 7 ڈرونز بھی برآمد ہوئے، جس سے اس نیٹ ورک کے جدید ذرائع استعمال کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جس میں ایک ایس ایم جی رائفل، ایک ایم-4 رائفل، 3 نائن ایم ایم پستول، 6 میگزینز، 377 گولیاں اور 800 سے زائد کارتوس شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کی سپلائی چین، سہولت کاروں اور اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL