آر ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں بالترتیب 14.01 اور 15.27 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 17.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے لیے قیمت 16.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے دو کارگوز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
ستمبر میں ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ایس ایس جی سی ایل کے لیے 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد دونوں گیس کمپنیوں کے لیے آر ایل این جی مزید مہنگی ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں





