Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

منشیات کے مجرم کو مجموعی طور پر 57 سال قید کی سزا

crime scene court
مصنف:

سیشن کورٹ لاہور ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات کے مجرم شکیل کو مجموعی طور پر 57 سال قید کی سزا سنا دی


ایڈیشنل سیشن جج غلام مصطفیٰ چوہدری نے قید اور 23 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،عدالت نے مختلف سیکشنز کے تحت جرم ثابت ہونے پر قید کی سزائیں سنائی ،تمام سزائیں ایک ساتھ چلے گئیں اور ٹرائل کے دوران قید بھی اس میں شامل ہوگی ،سرکاری پراسکیوٹر محمد شبیر خاں نے دلائل دیے ،ملزم سے اٹھارہ ہزار گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی تھی،ملزم کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے مقدمہ 2023 میں درج کیا تھا