جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے 3 دن کا الٹی میٹم

Maryam-Nawaz

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے روزانہ اسپتالوں کے دورے کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات پر مکمل قابو پانے اور پنجاب کو تجاوزات سے پاک کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ معاون خصوصی شعیب مرزا نے تمام اضلاع کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔


اجلاس میں مریم نواز شریف نے مری، گوجرانوالہ، اٹک، بہاولپور، چکوال، جہلم، لیہ اور ساہیوال کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو شاباش دی، جبکہ بعض اضلاع میں خوبصورتی کے منصوبوں کی تکمیل اور معیار میں غفلت پر برہمی کا اظہار کیا۔