Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اداکارہ میرا کا گھریلو ملازمہ پر تشدد،پولیس نے انکوائری مکمل کر لی

meiratahs

ڈیفنس بی میں اداکارہ میرا اور ان کی گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ جھگڑے کی وائرل ویڈیو کے معاملے پر پولیس نے مکمل انکوائری کرلی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو جون 2026 کی ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس نے اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کو طلب کرکے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی۔ ملازمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ معاملہ باہمی رضامندی سے حل ہو چکا ہے اور وہ اداکارہ میرا کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتی۔پولیس کے مطابق ملازمہ کا تحریری معاہدہ اور ویڈیو بیان ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ میرا نے بھی ملازمہ کے خلاف سامان لے جانے کے حوالے سے پولیس کو درخواست دی تھی، تاہم ملازمہ کی جانب سے اشیاء واپس کیے جانے کے بعد اداکارہ نے اپنی درخواست بھی واپس لے لی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس انکوائری میں دونوں فریقین کے درمیان معاملہ طے پانے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملازمہ نے واضح طور پر اداکارہ میرا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL