جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میر رضا قتل کیس: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب


کراچی: ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی سربراہی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا اجلاس 7 نومبر بروز ہفتہ شام 4 بجے طلب کر لیا گیا۔

اجلاس ڈی آئی جی ویسٹ زون کے دفتر کراچی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔ جاری مراسلے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس آئی کے گریڈ 18 یا اس سے زائد رینک کے نمائندے، انٹیلی جنس بیورو کراچی، پاکستان رینجرز سندھ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے گریڈ 18 کے افسران کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

میر رضا کے اہل خانہ کو بھی جے آئی ٹی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کا مؤقف ریکارڈ کرنے کے ساتھ پیش کیے جانے والے شواہد کا جائزہ لیا جا سکے۔

جے آئی ٹی کی تشکیل سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حکم نامے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے، ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے متعلقہ اداروں کے نمائندوں اور مقتول کے اہل خانہ کو اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ مراسلے جاری کر دیے ہیں۔