مس یونیورس 2026، مصباح ارشد کی مارخور کے روپ میں پاکستانی ثقافت کی منفرد عکاسی

مصنف:
مس یونیورس 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مصباح ارشد نے نیشنل ڈریس کیٹیگری میں مارخور کا روپ دھار کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
پورٹو ریکو کےکولیسئو میں منعقدہ تقریب میں مصباح ارشد نے منفرد لباس کے ذریعے پاکستان کی بہادری،ثقافتی ورثے اورمارخور کی شان و عظمت کو اجاگر کیا۔
مصباح ارشد نےقومی جانور مارخور سےمتاثرہ لباس پہن کر عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کی اور ملک کے قومی فخر کو نمایاں کیا۔
انکا منفرد لباس پاکستان کی قدرتی خوبصورتی،قومی فخر اور مارخور کی علامتی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
مارخورکی جدوجہد کو پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اورمزاحمت سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے،مارخور نہ صرف پاکستان کی قدرتی خوبصورتی بلکہ قومی فخر، استقامت اور حوصلے کی بھی علامت ہے۔
مزید پڑھیں





