ایک وزیر آج کل مجھ پر تبصرے کررہا ہے،میرے جواب دینے پر منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا، محسن نقوی

مصنف:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک وفاقی وزیر کو نام لیے بغیر جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ٹی وی پر آنے کے لیےان پر تبصرے کر رہے ہیں، جس دن جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
لاہورمیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ڈھائی سال سےمتعلقہ وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں، لیکن جس دن جواب دیا تو انہیں مشکل ہوجائے گی۔
بزنس مینوں پر تنقید کے حوالے سے وزیرداخلہ نےکہا کہ کاروباری شخصیات پاکستان کے عزت دار شہری ہیں،اگر بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے اربوں روپے کے پارٹی فنڈز کیوں لیے جاتے ہیں؟
محسن نقوی نے کاروباری طبقے پر تنقید کرنے والوں سے اس معاملے پر بھی وضاحت طلب کرلی۔
مزید پڑھیں





