اتوار، 22 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن، فتنہ الخوارج کا بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

مصنف:

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس دوران حیدر خیل میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اسلحے اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے حیدر خیل کے ایک خالی رہائشی مکان میں بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا۔ مکان کی کھدائی کے دوران اینٹی ایئرکرافٹ گن، ہیوی مشین گن اور آر پی جی سیون سمیت متعدد بھاری ہتھیار برآمد ہوئے۔برآمد ہونے والے سامان میں آر پی جی سیون راؤنڈز، کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹس، یو بی جی ایل راؤنڈز اور ڈیٹونیٹنگ کورڈز بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی آبادی میں بارودی مواد چھپانا دہشت گردوں کا خطرناک طریقہ واردات ہے، جس سے معصوم شہریوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔


ذرائع کے مطابق جدید اسلحے اور کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹس کی برآمدگی دہشت گردوں کے بیرونی روابط اور سپلائی چین کی نشاندہی کرتی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے میرعلی میں ایک گھر کے اندر فتنہ الخوارج کی بارودی مواد تیار کرنے والی لیبارٹری پکڑی تھی۔