اتوار، 22 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

موسمیاتی تبدیلی ،ہزاروں سال قدیم تہذیبی شناخت اور تاریخی ورثے کو بھی خطرات لاحق ہیں، مصدق ملک

Musadik Malik
مصنف:

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے، 2022 کے تباہ کن سیلاب نے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور تقریباً 1700 افراد جاں بحق ہوئے۔


ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ 2022 کے سیلاب کے دوران سندھ کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا تھا، جبکہ اگست 2022 میں لاڑکانہ میں موہنجودڑو کے تاریخی کھنڈرات پر ریکارڈ بارش ہوئی، جس کے باعث ساڑھے چار ہزار سال قدیم تہذیب کے آثار کی کئی دیواریں گر گئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین وادی سندھ اور گندھارا سمیت قدیم تہذیبوں کا مرکز رہی ہے۔ اسلام آباد کے گرد و نواح میں بھی مختلف تاریخی تہذیبوں کے آثار موجود ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گندھارا کا بدھ فن تعمیر شاہراہِ ریشم کے ذریعے وسطی ایشیا اور چین تک پہنچا، جبکہ پاکستان کے تاریخی روابط شمال کی جانب بخارا اور سمرقند تک پھیلے ہوئے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نہ صرف انسانی زندگی بلکہ پاکستان کی ہزاروں سال قدیم تہذیبی شناخت اور تاریخی ورثے کو بھی خطرات لاحق ہیں۔