اتوار، 22 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پشاور: شادی کی رات 8 دلہے حوالات پہنچ گئے

مصنف:

پشاور میں شادی کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے 8 دلہوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ دلہوں اور دیگر ملزمان کو چھڑانے کے لیے رشتہ داروں نے مختلف تھانوں میں ڈیرے ڈال لیے۔


پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر، ارمڑ، تہکال، چمکنی، فقیر آباد، ریگی، آغا میر جانی شاہ اور داؤد زئی کی پولیس نے فوری کارروائیاں کرتے ہوئے شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔پولیس کارروائی کے نتیجے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہوں اور دیگر ملزمان کو اپنی شادی کی خوشیوں کی رات حوالات میں گزارنا پڑی۔