اتوار، 22 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بنوں میں امن جرگے پر فتنۃ الخوارج کا کواڈ کاپٹر حملہ، بچوں سمیت 20 افراد زخمی

crime scene 1
مصنف:

بنوں کے علاقے ہوید میں فتنۃ الخوارج نے امن جرگے کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں کم عمر بچوں سمیت کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


ذرائع کے مطابق امن جرگہ مقامی امن کمیٹی کے سربراہ ملک خوش نواز خان کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔ جرگے کے شرکاء کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔