پیر، 2 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

محمد عامر کی آئی پی ایل میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید


محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممکنہ شرکت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے واضح کیا ہے کہ برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد آئی پی ایل میں رجسٹریشن کرانے سے متعلق بین الاقوامی میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔


محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ آئی پی ایل سے متعلق خبروں کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں، یہ اطلاعات درست نہیں ہیں۔