جمعہ، 30 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مولانا صاحب کی تقریر میں بعض الفاظ استعمال نہ کیے جاتے تو بہتر ہوتا،بیرسٹر گوہر

gohar
مصنف:

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا صاحب کی تقریر میں بعض الفاظ استعمال نہ کیے جاتے تو بہتر ہوتا، تاہم ان کی تقریر کے ردعمل میں جس انداز سے حملے کیے گئے وہ بھی نامناسب ہیں۔


اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرونی انتشار کا پوری قوم مل کر مقابلہ کرتی ہے، لیکن اندرونی انتشار ملک کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے سیاسی رہنماؤں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ ملک میں تناؤ پہلے ہی بہت زیادہ ہو چکا ہے، اس لیے مزید کشیدگی سے گریز کرنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ریڈ لائن کراس کرنے والے نہیں، ہمارا واضح مؤقف ہے کہ پاکستان پہلے اور ریاست پہلے ہے۔ سیاسی قیادت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔


بیرسٹر گوہر نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ اس عمل میں حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی برابر ہونی چاہیے۔ انتخابی اصلاحات غیر جانبدارانہ اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونی چاہئیں۔