ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

معروف اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لیا

مصنف:

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر رانا نے فیملی کورٹ کے ذریعے خلع لے لیا


لاہور کی فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے مہناز معمر رانا کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی۔ عدالت میں مہناز معمر رانا کی جانب سے ان کی وکیل خدیجہ صدیقی نے دلائل پیش کیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں معمر رانا نے اہلیہ سے صلح کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ رشتہ ختم نہیں کرنا چاہتے۔معمر رانا نے اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر 1998ء میں مہناز پرویز سے شادی کی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں ریا اور رانیہ ہیں۔