ہفتہ، 28 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ممتاز اعوان باغی ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف مقرر


باغی میڈیا گروپ نے ممتاز اعوان کو باغی ٹی وی کا ایڈیٹر انچیف مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ادارے میں انتظامی اور ادارتی ذمہ داریوں کی تبدیلی کے تحت کیا گیا ہے، جس کے بعد مبشر لقمان نے ایڈیٹر انچیف کے عہدے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے، تاہم وہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

28 نومبر 2026 کو باغی ٹی وی و باغی رائیٹرز فورم کے زیر اہتمام باغی رائیٹرز ایوارڈز کی تقریب میں مبشر لقمان نے ممتاز اعوان کو باغی میڈیا گروپ کا ایڈیٹر انچیف مقرر کرنے کیا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ادارے کے اندر موجود تجربہ کار اور باصلاحیت پیشہ ور افراد کی خدمات کو تسلیم کرنا اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ممتاز اعوان اس سے قبل باغی اردو کے ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ نئی ذمہ داری کے تحت وہ اب باغی ٹی وی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مجموعی ادارتی پالیسی، خبروں کے انتخاب، مواد کی نگرانی اور نیوز روم کے تمام ادارتی امور کی سربراہی کریں گے۔

اس تبدیلی کے بعد باغی ٹی وی کی ادارتی قیادت ممتاز اعوان کے سپرد ہوگی، جبکہ مبشر لقمان بطور سی ای او ادارے کی انتظامی اور دیگر ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔