جمعہ، 27 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم


امریکا کی مشرقی اور مغربی ساحلی ریاستوں میں شدید طوفان، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث مختلف ریاستوں میں لاکھوں افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق پنسلوانیا، نیوجرسی، میری لینڈ اور ورجینیا میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے جبکہ بجلی کی بحالی کے لیے امدادی ٹیمیں سرگرمِ عمل ہیں۔ موسلادھار بارش اور تیز سمندری لہروں کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، اور مغربی ساحلی علاقوں میں بلند سمندری لہروں اور سیلاب کے خطرات تاحال برقرار ہیں۔

طوفانی موسم کے اثرات فضائی آپریشن پر بھی پڑے ہیں، جس کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 2 ہزار 500 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 450 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر مسافر 13 گھنٹے تک پھنسے رہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں بھی طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ نیویارک کی معروف “میسیز تھینکس گیونگ پریڈ” کو ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔