Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرا تعارف،شازیہ حنیف

نقطہ نظر


شازیہ حنیف کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب ضلع ساہیوال سے ہے ۔ انہوں نے ماسٹر ان اردو لٹریچر اینڈ لینگوایج ، ایم ۔ اے اسلامک کلچر اینڈ ریلیجنز اور ایم ـ اے انگلش پارٹ فرسٹ کلیئر کیا سیکنڈ میں بھائی کے سانحہ ارتحال ہونے کی وجہ سے سیکنڈ پارٹ مکمل نہ کر پائیں ـ ایم۔ایڈ بی ۔زیڈ ۔ یو ملتان سے کیا ۔ ان کا گھرانہ ادب ، شاعری، خطاطی اور تدریسی پیشے سے وابستہ ہے ۔ ان کے آباؤ اجداد اسی پیشے سے منسلک ہیں ۔ یہ بھی ایک اسی پیشے کے ساتھ منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ کئی ادبی تنظیموں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں ـ پرائیویٹ کالج کی پرنسپل بھی ہیں ـ بیرون ممالک کے اخبارات اور میگزینز میں کام کرتی ہیں اس کے علاوہ دیگر کام بھی کرتی ہیں گرافک ڈیزائنر، لکھاری، خطاط ،شاعرہ اور شعبہ صحافت سے بھی تعلق رکھتی ہیں ۔ انہیں ادب سے خاصہ لگاؤ ہے۔ کئی اسکول، کالجز اور ادبی تناظیم سے ایوارڈز وصول کر چکی ہیں ۔ کمپیوٹر اور شعبہ تدریس میں عبور حاصل ہے ۔ محکمہ تعلیم سے متعدد ایوارڈز اور سرٹیفیکیٹس وصول کر چکی ہیں ـ ان کا پورا گھرانہ ادب سے وابستہ ہے ۔ انہوں نے متعدد تعلیمی اداروں میں کام کیا ہے۔ مختلف تنظیمیں جن سے وابستہ ہیں۔ ان کے ناولز، کالمز، شاعری مختلف کتب اور بڑے بڑے میگزینز میں چھپ چکے ہیں ـ بیرون ممالک کے میگزینز اور اخبارات میں چھپ چکے ہیں ـ پاکستان کی سب سے بڑی تنظیم انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز، پنجاب ٹیچرز یونین ، پاکستان ایجوکیشنل ریسرچ سکالرز ایسوسی ایشن، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ـ ان کے پورے خاندان کو اردو ادب سے خاصا لگاؤ ہے ـ انہیں علم و ادب، خطاطی، ڈیزائننگ، پینٹنگ، شاعری اور لکھنا وراثت میں ملا ہے ـ امریکہ کی طرف سے پاکستان کی ریسرچ فیلو اور میڈیا کوارڈینیٹر بھی ہیں ـ لندن میں بھائی کے ساتھ فری لانسر تھیں مگر بھائی کے انتقال کے بعد کام زیادہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا ـ ان کے والد محترم ایک معلم ہونے کے ساتھ ساتھ اردو، فارسی اور پنجابی کے بہت بڑے شاعر اور لکھاری ہیں ـ ان کی کتب بھی شائع ہو چکی ہیں ـ یہ محکمہ تعلیم میں بطور معلم ہونے کے ساتھ ساتھ باقی خدمات بھی سر انجام دے رہی ہیں ـ