پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

مصنف:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق اضافے کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں صارفین کو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مقررہ نئی قیمتوں پر دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں





