جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شکرگڑھ میں 3 بچوں کی پراسرار اموات کا معمہ حل،ماں قاتل نکلی


ضلع نارروال کی تحصیل شکرگڑھ میں 3 بچوں کی پراسرار اموات کا معمہ حل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے7ماہ کے موسیٰ، 4 سال کے نقیب اور 3 سال کی خدیجہ کو گلا دباکر قتل کیا، چوتھے بچے کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی، اسپتال منتقلی پرجان بچ گئی۔

ڈی پی اونارووال کے مطابق بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی سامنے آئے، پولیس نے ملزمہ، ساس اور مبینہ آشنا کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واردات کے بعد گھریلونا چاقی کا بہانہ بناکر ملزمہ والدین کے گھر چلی گئی، ملزمہ کے شادی سے قبل آشنا سے تعلقات تھے، قتل اور حقائق چھپانے کی دفعات کے تحت والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔