جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ٹک ٹاک کمنٹ پر تنازع، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Toba Tek Singh | Father-Son kill Sister in Cold Blood | Baaghi TV

گجرات: سوشل میڈیا پر ہونے والی تلخ کلامی جان لیوا جھگڑوں کی وجہ بننے لگی۔ گجرات میں ٹک ٹاک پر کمنٹ کے معاملے پر دو نوجوانوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گجرات کے علاقے کیرنوالہ میں مقتول نعیم اور ملزم مجتبیٰ کے درمیان ٹک ٹاک کے کمنٹس پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ نوجوان نعیم کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول نعیم اور ملزم مجتبیٰ کے درمیان ٹک ٹاک کے کمنٹ باکس میں تنازع چل رہا تھا۔ واقعے کے بعد نعیم کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ ملزم مجتبیٰ تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔