راولپنڈی: نیب کی 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

نیب راولپنڈی کی دوماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، دو ماہ کے دوران لگ بھگ ڈھائی سو ارب روپے مالیت کے قومی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق پاکستان ریلوے کی ایک سو اٹھارہ ارب روپے مالیت کی تین ہزار نو سو ستائی کنال اراضی محفوظ بنائی گئی ۔ اسلام آباد،راولپنڈی، جہلم، چکوال اور مری میں ریلوے اراضی کا انتقال اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لیے اہم قومی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔
گلگت بلتستان میں پوزولان کان کنی کے ٹھیکے کا دیرینہ تنازع حل کیا گیا ، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے دو کروڑ چوہتر لاکھ ٹن پوزولان ذخائر تک رسائی ممکن بنائی گئی ۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے پوزولان کے قومی ذخائر کی تخمینہ شدہ مالیت 123 ارب روپے ہے ۔ عوامی سہولیات کے لیے مختص 272کنال سے زائد اراضی نیب کی کوششوں سے سی ڈی اے کو منتقل کی گئی۔ جس کی مالیت 40کروڑ 84لاکھ 50ہزار روپے ہے ۔
مزید پڑھیں





