بھارت: ناگالینڈ میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد کی موت

مصنف:
بھارتی ریاست ناگالینڈ کے دو اضلاع میں مبینہ طور پر زہریلی اور ملاوٹ شدہ شراب پینے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے ریاست کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ملاوٹ شدہ شراب کی تقریباً 3 ہزار بوتلیں ضبط کرلی ہیں۔ہلاکتوں کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور شراب میں مبینہ زہریلے مواد کی موجودگی سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں




