Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آبنائے ہرمز کی بندش سے نمٹنے میں نیٹو کا کوئی کردار نظر نہیں آتا: جرمن وزیر خارجہ

IMG_1210


جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان وڈیفول نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے نمٹنے کے معاملے میں نیٹو کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔
برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا نہیں لگتا کہ نیٹو نے اس معاملے پر کوئی فیصلہ کیا ہے یا اس حوالے سے کوئی ذمہ داری لینے جا رہا ہے۔
‎ان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو اس معاملے میں شامل ہوتا تو اس کے ادارے اس کے مطابق اقدامات کر رہے ہوتے۔
‎جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کی غیر مستحکم صورتحال کے باوجود یورپ کی اولین سکیورٹی ترجیح اب بھی یوکرین ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے روس کو فائدہ پہنچتا ہے جبکہ روس پر عائد پابندیوں میں نرمی کو انہوں نے غلط راستہ قرار دیا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL