مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے مبینہ نان کسٹم پیڈ وی 8 ضبط

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے نان کسٹم پیڈ وی 8 ضبط کرنے کا دعویٰ، پولیس کارروائی کے دوران مزاحمت کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے مبینہ طور پر نان کسٹم پیڈ وی 8 گاڑی ضبط کیے جانے کے معاملے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاڑی افغانستان سے سمگل ہو کر پاکستان لائی گئی تھی، جس پر کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔
اگر گاڑی قانونی طریقے سے حاصل کی گئی تھی تو اس کے کسٹم اور ٹیکس سے متعلق دستاویزات کہاں ہیں؟ ناقدین نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ افغانستان سے متعلق بعض سیاسی مؤقف اور وہاں سے مبینہ طور پر سمگل شدہ گاڑیوں کی آمد کے معاملات کو کس تناظر میں دیکھا جائے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے دوران مزاحمت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ واقعے سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیو کے بارے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس میں بعض خواتین کو گاڑی کے سامنے کھڑے ہو کر پولیس اہلکاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ناقدین نے اس عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو پولیس کی کارروائی روکنے کے لیے گاڑیوں کے آگے کیا گیا۔
مزید پڑھیں





