Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ جامع اور تعمیری تعاون پر مبنی ہوگی، اسحاق ڈار

Senator-Muhammad-Ishaq-Dar

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ کھلے، جامع اور تعمیری تعاون پر مبنی ہوگی۔ تنظیم کے مشترکہ وژن کو عملی تعاون اور ٹھوس نتائج میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

ایس سی او رکن ممالک کے قومی کوآرڈینیٹرز اجلاس خطاب میں اسحاق ڈار نے بھارت سمیت تمام ممالک کے نمائندوں کا خیرمقدم کیا۔ کہا پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ کھلے، جامع اور تعمیری تعاون پر مبنی ہوگی۔

وزیر خارجہ اسحاق نے کہا کہ ہماری چیئرمین شپ میں باہمی اعتماد، مساوات، مشاورت اور مشترکہ ترقی کے اصول رہنما ہوں گے۔ نائب وزیراعظم نے کہا ایس سی او کے مشترکہ وژن کو عملی تعاون اور ٹھوس نتائج میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ کا موضوع وژن کو عمل میں بدلنا ہے۔


اسحاق ڈار نے رابطوں، جدت اور مشترکہ خوشحالی کے ذریعے ایس سی او وژن کو عملی شکل دینے پر زور دیا۔ اسلام آباد میں 2027 کے ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کی میزبانی کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او رکن ممالک کے درمیان قریبی رابطہ کامیاب چیئرمین شپ کے لیے ضروری ہے۔