پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی متفقہ منظوری دے دی۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس راحیلہ خادم حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا، کرسچن میرج بل 2026 کے محرک فیلبوس کرسٹوفر نے بل کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔ مجوزہ قانون سازی کے تحت کرسچن میرج ایکٹ 1872 کو منسوخ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ کرسچن میرج بل 2026 میں مسیحی برادری میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
فیلبوس کرسٹوفر کے مطابق موجودہ قانون کے تحت مسیحی شادی کیلئے لڑکے کی کم از کم عمر 16 اور لڑکی کی 13 سال مقرر ہے۔ مجوزہ بل کے تحت شادی کے دونوں فریقین کا مسیحی مذہب سے تعلق رکھنا لازم قرار پائے گا، جبکہ مسیحی شادیوں کی یونین کونسل اور نادرا میں رجسٹریشن لازمی قرار دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ فیلبوس کرسٹوفر کے مطابق موجودہ قانون کے تحت مسیحی شادی کی یونین کونسل اور نادرا میں رجسٹریشن ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں



پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ کا آغاز کل ہو گا

انٹرویو:خاتون صحافی فرسہ رانا

اوپن اے آئی کا نیا خودکار ایجنٹ "ڈاٹس" متعارف
