Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ کا آغاز کل ہو گا


پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہو گا۔ اسلام آباد میں گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ میں تقریباً 300 مندوبین شرکت کریں گے۔

سمٹ میں ہر عمر کے افراد اور معاشروں کے مستقبل کیلئے تیار ذہنی صحت کے نظام پر غور ہو گا،وفاقی و صوبائی حکام، ملکی و غیر ملکی ماہرین اور نوجوان سمٹ میں شریک ہوں گے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سمٹ میں ذہنی صحت سے متعلق پالیسی اقدامات کو عملی شکل دینے پر توجہ ہو گی،سمٹ میں بچوں، نوعمروں کی ذہنی صحت سے متعلق قومی پروگرامز کا اجراء کیا جائے گا۔وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ سمٹ کے اختتام پر اسلام آباد ڈیکلریشن آن مینٹل ہیلتھ منظور کیا جائے گا۔