جنوبی وزیرستان: افغان چوکیوں سے بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا جوابی وار، افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

مصنف:
جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور انتہائی مؤثر جواب دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے ایک بیان میں کہا کہ افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، انگور اڈہ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، پاکستانی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
.jpg%3F2026-11-01T19%253A16%253A20.550Z&w=3840&q=75)




