پاکپتن: دکاندار نے 18سالہ لڑکی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

مصنف:
پاکپتن کے قصبے قبولہ میں ایک شخص نے 18سالہ لڑکی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
متاثرہ لڑکی کے والد فخر حیات نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی جامعہ اسلامیہ قبولہ کی صابر بستی میں ہوٹل سے کھانا لے کر گھر آ رہی تھی کہ راستے میں دکاندار عدیل اسے زبردستی بازو سے پکڑ کر دکان میں لے گیا۔ لڑکی نے شور مچایا تو ملزم نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے متاثرہ لڑکی کو ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو کی ٹیم نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے لڑکی کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں





