بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سہ ملکی سیریز: قومی ٹیم لاہور پہنچ گئی


لاہور: قذافی سٹیڈیم میں 25 اکتوبر سے ہونے والے ٹرائی سیریز کے میچز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، پاکستان کرکٹ ٹیم بھی راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے قذافی سٹیڈیم کے اطراف عارضی لائٹیں نصب کر دی گئی ہیں جبکہ سٹیڈیم کے اردگرد گراؤنڈز کے کھلے حصوں کو قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔


سکیورٹی انتظامات کے تحت فیروز پور روڈ سے لبرٹی چوک جانے والی سڑک بند کر دی گئی جبکہ پولیس نے فیروز پور روڈ اور لبرٹی کی جانب نشتر پارک کے گیٹوں پر اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب میچز کیلئے سٹیڈیم کے سٹینڈز کی صفائی جاری ہے جبکہ گراؤنڈ میں پریکٹس پچز اور میچ کیلئے سکوائر کی تیاری پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔