پاکستانی اداکارہ کرن خان نے مکہ میں کاروباری شخصیت سے نکاح کرلیا

پاکستانی اداکارہ اور معروف میزبان کرن خان نے کاروباری شخصیت اور گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ سے نکاح کرلیا۔
کرن خان نے اپنے نکاح اور عمرے کی ادائیگی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اپنے شوہر اشتیاق بیگ کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔اشتیاق بیگ کی اس سے قبل گلوکارہ نازیہ حسن سے شادی ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور ان کی ازدواجی زندگی علیحدگی پر ختم ہوئی۔ نازیہ حسن کے انتقال کے بعد بھی ان کی سابق ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف دعوے اور بیانات میڈیا رپورٹس میں سامنے آتے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن خان سے شادی اشتیاق بیگ کی تیسری شادی قرار دی جارہی ہے۔
کرن خان کے نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جن میں ندا یاسر، اظفر رحمان، سعدیہ امام اور نادیہ حسین سمیت دیگر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں





