اتوار، 15 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور ریس کلب، مکہ جوائنٹ ڈیفنس کپ کا میدان ’پاکستانی کوئین‘ نے مار لیا


لاہور ریس کلب میں ہونے والا مکہ جوائنٹ ڈیفنس کپ گھڑ دوڑ کا مقابلہ 'پاکستانی کوئین' نے جیت لیا، سن آف گجرات دوسرے اور میرا سلطان تیسرے نمبر پر رہا۔

لاہور ریس کلب میں ونٹر میٹنگ گھڑ دوڑوں کا انعقاد کیا گیا، مختلف کیٹیگریز میں سات ریسز ہوئیں۔ جس میں شہ سواروں نے خوب سر پٹ گھوڑے دوڑائے اور ایک دوسرےکو پیچھے چھوڑنےکے لیے خوب مہارت دکھائی۔

دن کی اہم گھڑ دوڑ مکہ جوائنٹ ڈیفنس کپ میں شہہ سواروں میں زبردست مقابلہ ہوا، پاکستانی کوئین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، جب کہ سن آف گجرات دوسرے اور میرا سلطان تیسرے نمبر پر رہا۔

ونٹر میٹنگ کی دوسری اہم ریس نومبرکپ بیلا ٹو نے جیت لی ،ٹو مارو لینڈ نے دوسری جب کہ کوئین آف فارا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور ریس کلب کی ونٹر میٹنگ میں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنےکو ملے۔

دیگرگھڑ دوڑوں میں جٹ جی، زمان صاحب ، ٹیلنٹ اگین ، ایڈن کوئین اور مسٹر سردار نے میدان مارا۔