پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا، نوٹیفکیشن جاری

مصنف:
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیز ل کی نئی قیمت کم ہو کر 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا نے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر کیلئے ہو گا۔
مزید پڑھیں





.jpg%3F2026-10-01T18%253A32%253A36.982Z&w=3840&q=75)