Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پیٹرول مزید مہنگا جبکہ ڈیزل سستا، نوٹیفکیشن جاری


حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سستا کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اکتوبر کیلئے ہوگا۔

حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کےتحت ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں،پلاٹس ریٹس،پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کیاگیا۔