ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری


حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 60 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ 64 پیسے اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔

پیٹرول کی نئی قیمت ایک روپیہ 60 پیسے کمی کے بعد 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 64 پیسے اضافے کے بعد 391 روپے 75 پیسے مقرر کر دی گئی۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 23 اکتوبر کیلئے ہوگا۔